عمرانخان نے ملتان جلسے میں مریم نواز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مجھے کسی نے مریم نواز کے خطاب کا کلپ بھیجا جس میں اس نے بار بار اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام لیا، میں مریم سے کہنا چاہتا ہوں مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو کہیں تمھارا خاوند ہی نہ ناراض ہو جائے جس طرح تم میرا نام لیتی ہو۔بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔ کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔ مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 20, 2022
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان پلید زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے، تم قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہو، عمران خان کی گندی تربیت اور کردار کا عکس ہے، یہ ہے وہ لوفر لفنگا جو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرسی پر چار سال گند پھیلاتا رہا. ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت، عوام کو تباہ کرنے والے عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے ، عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے. ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا. خواجہ سعد رفیق کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ ملتان جلسہ میں عمران خان نے مریم نواز شریف صاحبہ کے خلاف جو اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی ہے اس نے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے.ایک شخص جو خود کو مقبول لیڈر کہتا ہے اسے بات کرنے کی بھی تمیز نہیں ہے.“Maryam be careful when taking my name; your husband may get offended," says Imran Khan@PTIofficial @ImranKhanPTI #ImranKhanLIVE #PTI #MaryamNawaz #MultanJalsa pic.twitter.com/CEoUvSw2AG
— Dialogue Pakistan (@DialoguePak) May 20, 2022
صحافی حامد میر کی جانب سے بھی سابق وزیراعظم پر تنقید کی گئی. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملتان کے جلسے میں ایک خاتون سیاستدان کی سیاسی تنقید کے جواب میں جو مذاق کیا وہ کسی باُاخلاق مسلمان کے شایان شان نہیں اس مذاق کے فوری بعد موصوف نے ایک حدیث نبوی سنانی شروع کر دی ، یہ منافقت نہیں تو کیا ہے؟ملتان جلسہ میں عمران خان نے مریم نواز شریف صاحبہ کے خلاف جو اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی ہے اس نے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے.ایک شخص جو خود کو مقبول لیڈر کہتا ہے اسے بات کرنے کی بھی تمیز نہیں ہے.@KhSaad_Rafique pic.twitter.com/b4Ube0adFX
— PML(N) (@pmln_org) May 20, 2022
جس کا باپ کرپشن پر نکالا گیا ہو اس نے اپنے بیٹے کی تربیت بھی گندی کی۔۔۔۔ عمران خان کا منہ نہیں گندا نالا ہے جہاں سے ہر وقت گندگی ٹپکتی ہے۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 20, 2022