تینوں اداکاروں کے نام سنتے ہی حارث رئوف نے اپنا ناک منہ چڑھایا اور خاتون اینکر سے کہا کہ وہ اپنا سوال زرا دوبارہ دہرائیں۔ انہوں نے پھر انہیں اداکارائوں کے نام لئے تو نوجوان کھلاڑی نے سر نفی میں ہلاتے ہوئے کہا کہ میں ان میں سے تو کسی کیساتھ نہیں جائوں گا۔ میزبان نے پوچھا کہ پھر آپ کا انتخاب کیا ہوگا؟ اس کا حارث رئوف نے جیسے دل کی گہرائیوں سے جواب دیا کہ اگر مجھے کبھی ڈنر کرنے کا موقع ملے تو میں مایا علی کیساتھ ہی جائوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مایا علی کیساتھ میں کسی دوسرے ملک میں ڈنر کیلئے نہیں جائوں گا بلکہ پاکستان میں ہی کروں گا کیونکہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ان دنوں سٹار کھلاڑی اور اداکارہ مایا علی کے خوب چرچے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نوجوان بائولر بالاخر اپنے دل کی بات زبان پر لے آئے ہیں۔ دونوں ستاروں کے مداح اس پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ دراصل ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں حارث رئوف سے پوچھا گیا کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں اور وہ کس کیساتھ ڈنر پر جانا چاہیں گے۔ یہ ویڈیو کلپ دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہو چکا ہے۔ پروگرام کی میزبان نے نوجوان کھلاڑی کو آپشن دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو مہوش حیات، ماورہ حسین اور ماہرہ خان میں کسی کیساتھ کھانا کھانے کا موقع ملے تو آپ کا انتخاب ان میں سے کون سی اداکارہ ہوگی؟