سندھ حکومت نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری نہ کئے جانے کا سخت نوٹس لے لیا

سندھ حکومت نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری نہ کئے جانے کا سخت نوٹس لے لیا
کرچی : سندھ حکومت نے گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری نہ کرنے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق تمام بورڈز کو گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج ایک ہفتہ میں جاری کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے، وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نے محکمہ جامعات و بورڈز کو فیصلہ پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت ۔ اسماعیل راہو کی جانب سے عملدرآمد نہ کرانے والے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔انہوں نے گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج جاری نہ کرنے پر تین بورڈوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ فروری 2022 کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے لئے 15 ستمبر 2022 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، نتائج میں تاخیر ناقابل برداشت ہے، جس کی ذمہ داری بورڈز کے چیئرمین اور کنٹرولر پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں طلباء اعلیٰ تعلیم کے لیے نتائج کا بے چینی کے ساتھ انتظار کررہے ہیں، سرکاری اور نجی شعبے کی جامعات نے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ مکمل کر لئے ہیں، جامعات داخلوں کے مرحلے کو آگےبڑھانےکے لیے بورڈز کے نتائج کا انتظار کر رہی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔