اسٹیٹ بینک پاکستان نے شرح سود میں اضافہ کر دیا

اسٹیٹ بینک پاکستان نے شرح سود میں اضافہ کر دیا
کراچی (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا فیصلہ جاری، کمیٹی نے شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا، اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد سے بڑھا کر 7.25 فیصد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق زری پالیسی کمیٹی ( ایم پی سی) کی جانب سے گزشتہ اجلاس کے دوران نوٹ کیا گیا تھا کہ معاشی بحالی اب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ جون کے بعد سے مہنگائی کم ہوئی جبکہ درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس کے دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ عالمی وبا کورونا وائرس قابو میں آئی، معیشت بحال کی جانب گامزن ہوئی، لہذا نمو کو مزید بڑھانے، مہنگائی کو قابو رکھنے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کو بڑھنے سے روکنے کے لیے پالیسیوں پر توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شرح سود 7 فیصد تھی جس میں اب اعشاریہ 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ اگلے دو ماہ تک لاگو رہے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔