ڈرائیونگ لائسنس بنوانے یا ری نیو کرانے والوں کیلئے اہم سہولت

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے یا ری نیو کرانے والوں کیلئے اہم سہولت
کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری، لرنرڈرائیورنگ اور ڈرائیونگ لائسنس ری نیو کرانے کے لیے نئی ‏سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس منیر احمد شیخ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اب اس حوالے سے اہل قرار پانے والے شہری بنا کسی ‏پری اپائنمنٹ ڈرائیونگ لائسنس اور لائسنس کے رینیوول کو بآسانی ممکن بنا سکیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے 23 ستمبر تا 24 اکتوبر کراچی کی تینوں برانچز پر جا کے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ انھوں نے شہریوں سے اپیل بھی کی ہے کہ اس سہولت سے جتنا زیادہ ہو سکے، فائدہ اٹھائیں۔ منیر احمد شیخ کی جانب سے سندھ بھر میں ہفتہ کو بھی ڈرائیونگ لائسنس برانچیں کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب سے محکمہ ٹریفک پولیس نے کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد کو بذریعہ موبائل ایپ اپوائنمنٹ لینے کے لیے بھی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ اپوائنٹمنٹ لے کر وہ قطار اور انتظار دونوں سے بچ سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔