حکومت کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ کے غیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ

حکومت کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ کے غیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل )کا غیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ کرلیا۔کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل نے رولز میں ترمیم کی سفارش کر دی ۔ ذرائع کے مطابق نئے رولز کے تحت انتہائی ضروری ہونے پر ہی نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا۔ ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیسز نمٹانے کا وقت مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وقت مقرر کرنے کی تجویز کئی کئی سال سے زیر التواء درخواستوں کے باعث دی گئی۔ ذرائع وزارت قانون کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کا نوٹیفیکشن جاری ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔