سعودی عرب، یو اے ای سمیت کئی خلیجی ریاستوں میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

سعودی عرب، یو اے ای سمیت کئی خلیجی ریاستوں میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے
سعودی عرب، ترکیہ، عراق، یو اے ای سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، 20لاکھ سے زائد عمرہ زائرین نے نماز عیدالفطر ادا کی۔ شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی۔ سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قوم کو عید کی مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ اللہ ہمارے ماہ صیام کے روزے، عبادات اور نیک اعمال قبول فرمائے۔ عیدالفطر کے خطبے میں امام مسجد نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبرکا درس دے گیا، اس کو قائم رکھو اور اچھے برے کا فرق بتایا اور سمجھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے حقوق سلب نہ کرو، اپنے برابر سمجھو، حُسن اخلاق رکھو اور معاشرے اچھائی کا سبب بنو کیونکہ اتحاد سب سے بڑی مسلمان کی طاقت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زندگی اللہ کی دی ہوئی امانت ہے اس کو سنوارو، زبان، رنگ اور نسل سے اوپر انسانیت ہے، توحید پر ایمان رکھو یہی ایمان کا جزو ہے۔ ایران، اومان، بھارت، بنگلادیش، ملائیشیا، انڈونیشیا میں چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عید کل منائی جائے گی۔ جاپان، برونئی، آسٹریلیا، جاپان، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ میں بھی چاند رات آج ہو گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔