زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ، بشری بی بی کا وزیراعظم، وزیراعلیٰ کو خط

زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ، بشری بی بی کا وزیراعظم، وزیراعلیٰ کو خط
لاہور: عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خدشے کے پیش نظر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کو خط لکھ دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت دیگر کو اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے مراسلہ ارسال کیا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ عید پر پولیس کی جانب سے زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے، لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے تاہم عدالتی حکم کی غلط تشریح کرنے کا پلان بنایا گیا ہے، پہلے بھی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آپریشن کیا گیا۔ بشریٰ بی بی نے خط میں لکھا کہ وزیراعظم اور نگراں وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر حکام عدالتی حکم کی پاسداری کرتے ہوئے کسی بھی آپریشن سے باز رہیں، لکھا اگر زمان پارک آپریشن کیا گیا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔