فاسٹ باؤلراحسان  اللہ کی انجری مزید پیچیدہ،ڈاکٹرکی سنگین غلطی

 فاسٹ باؤلراحسان  اللہ کی انجری مزید پیچیدہ،ڈاکٹرکی سنگین غلطی
کیپشن: فاسٹ باؤلراحسان  اللہ کی انجری مزید پیچیدہ،ڈاکٹرکی سنگین غلطی

پبلک نیوز:(شکیل خان)قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلراحسان  اللہ کی انجری مزید پیچیدہ ہو چکی ہے، احسان اللہ کے آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں کہنی کا پروٹیکٹر غلط لگایاتھا۔

تفصیلات کے  مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کہنی پر   غلط پروٹیکٹر لگنے کی وجہ سے احسان اللہ کی انجری طویل ہو گئی، احسان اللہ کو دوبارہ فٹ ہونے کے لئے مزید 6 سے 7 ہفتے لگ سکتے ہیں،انگلینڈ جانے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے سے احسان اللہ کے ساتھ پی سی بی کا رابطہ نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے فاسٹ باؤلرکو ری ہیب کے لئے انگلینڈ بھجوایا،مانچسٹر میں  آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس کےساتھ احسان اللہ کا اپائنٹمنٹ شیڈول تھا،پی سی بی نے احسان اللہ کو ابھی تک علاج معالجے کے پیسےبھی  جاری نہیں کئے،فاسٹ باؤلر اپنے خرچے پر لندن میں گزارا کر رہے ہیں، احسان اللہ کو گزشتہ 2 مہینوں سےسینٹرل کنٹریکٹ  بھی جاری نہ ہو سکا۔

ذرائع پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق پی سی بی کا ایک روز قبل احسان اللہ سے رابطہ ہوا۔پی سی بی نے احسان اللہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔