ارشدندیم کی انجری کیوں ہوئی؟ ارشدندیم نے خود ہی بتا دیا

ارشدندیم کی انجری کیوں ہوئی؟ ارشدندیم نے خود ہی بتا دیا

لاہور: (محمد شکیل خان) اولمپکس سے قبل ارشدندیم کو انجری ہوگئی، جس کی وجہ انہوں نے خود بتادی۔ 

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم کا لاہور میں کوچ سلمان بٹ کی نگرانی میں ری ہیب جاری ہے۔  ارشد ندیم لاہور کے سخت گرم موسم کی وجہ سے ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے۔ 

کھلاڑی ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ پسینے کی وجہ سے پٹھوں میں کچھاو آ گیا تھا اب پہلے سے بہتر ہوں۔  ٹریننگ جاری ہے اور اولمپکس کے لئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔  پیرس اولمپکس سے قبل 7 جولائی کو پیرس میں ہی ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لوں گا ۔

انہوں نے بتایا کہ اولمپکس سے قبل ڈائمنڈ لیگ کھیلنے کا مجھے فائدہ ہو گا۔  انجری کھیل کا حصہ ہے اولمپکس کی تیاری وجہ سے فن لینڈ کے ایونٹس میں شرکت نہیں کی۔ اولمپکس سے پہلے فن لینڈ کے ایونٹس میں شرکت کر کے خطرہ مول نہیں لیا ۔  فن لینڈ کے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا دکھ نہیں، ہے۔ احتیاط کی کہ انجری زیادہ نہ ہو جائے۔ یہاں لاہور میں گرمی 50 ڈکری تک رہی ہے جس کی وجہ سے آؤٹ ڈور ٹریننگ میں مشکلات رہی ہیں۔ 

کوچ سلمان اقبال بٹ کا کہنا تھا کہ  پسینے کی وجہ سے مسلز پر منفی اثرات پڑتے ہیں یہی مسئلہ ارشد ندیم کے ساتھ ہوا ہے۔  ری ہیب کے دوران ارشد ندیم کی انجری میں بہتری آ رہی ہے،  اس وقت ارشد ندیم کو کوئی درد نہیں ۔ 

جیولین تھرورکے کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ٹریننگ جاری ہے کوشش ہے کہ جلد از جلد تھرو کی روٹین میں آئیں۔ ڈائمنڈ لیگ سے پہلے ارشد ندیم مکمل ردہم میں آ جائیں گے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔