مینار پاکستان واقعہ میں ملوث مزید 36 ملزمان گرفتار

مینار پاکستان واقعہ میں ملوث مزید 36 ملزمان گرفتار

لاہور(ویب‌ڈیسک) آئی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والے مزید 36 ملزمان گرفتار، اب تک 66 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے.

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ملزمان کو ویڈیو اور تصاویر میں شناخت ہونے پر گرفتار کیا گیا،گرفتار تمام ملزمان کی پہلے نادرا سے شناخت کروائی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ 100 سے زائد افراد کو مشکوک جان کر حراست میں لیا گیا تھا، جن میں سے مزید 36 افراد کو شناخت کے بعد گرفتار لیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کو ویڈیو اور تصاویر میں شناخت ہونے پر گرفتار کیا گیا.

دوسری جانب لاہورکی عدالت نےمینارپاکستان واقعےمیں ملوث 40ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے گرفتار ملزموں کی شناخت پریڈ کرانےکا حکم جاری کیا ہے. ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر عدالت لایا گیا جبکہ پولیس نے مزید 60 افراد کی تصاویر شناخت کے لیے نادرا کو بھجوادیں، ایک ملزم نے لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت لے لی، عدالت کا 3 ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔