انجلینا جولی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنا کر پہلی پوسٹ کس کے نام کی؟

انجلینا جولی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنا کر پہلی پوسٹ کس کے نام کی؟
ویب ڈیسک: انجلینا جولی کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں۔ وہ نہ صرف امریکی اداکارہ ہیں بلکہ اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب برائے مہاجرین بھی ہیں۔ انھوں نے مشہور سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔ اکاؤنٹ بنانے کے بعد انھوں نے اپنی پہلی پوسٹ کو افغان خواتین کے نام کیا ہے۔ انجلینا جولی کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنائے جانے کے بعد محض ایک دن میں 54 لاکھ لوگوں نے ان کو فالو کیا۔ ان کی پہلی پوسٹ کو 23 لاکھ نے پسند کیا جبکہ ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے تبصرے کیے۔
ان کے اکاؤنٹ سے شیئر کی جانے والی پہلی پوسٹ قابل توجہ ہے۔ یہ پوسٹ در اصل ایک نوعمر افغان لڑکی کا خط ہے۔ خط میں پیغام دیا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لوگوں سے آزدانہ اظہار خیال اور بات چیت کا حق چھینا جا رہا ہے۔ امریکی اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں کہا ہے کہ انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنانے کا مقصد ایسی کہانیوں کو دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچانا ہے۔ میں اُن کی آواز بنوں گی جو اپنے بنیادی انسانی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔