شاہ محمود قریشی کےایک دن میں متعدد عالمی رہنماؤں سے رابطے،اوآئی سی سیکرٹری جنرل، روس، ملائیشیا، بیلجیئم، جرمن اور ترک وزیر خارجہ سے افغانستان صورتحال پر تبادلہ خیال،تمام ممالک نےپاکستان کےمثبت کردارکوسراہا۔ وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کابل میں پھنسے ملکی اور غیرملکی افراد کو نکال رہے ہیں، پاکستانی سفارتخانہ 4 ہزار افراد کو ویزے جاری کرچکا ہے۔ افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، حکومت سازی وہاں کے لوگوں نے کرنی ہے، کابل میں پاکستانی سفارتخانے کا کردار دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن کا کہنا ہے کہ خواتین سے دست درازی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے گا، حکومت زیادتی اور ظلم و جبر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، مینارپاکستان واقعہ میں350 افراد کی نشاندہی ممکن ہوئی،66 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ نیب راولپنڈی نے راولپنڈی میٹروبس اسکینڈل میں شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کرلیا، صدر مسلم لیگ ن کو احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو کنٹریکٹ دینے پر طلب کیا گیا، کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔ سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی بھی طالبان کے حامی بن گئے، حشمت غنی احمد زئی کا امارت اسلامی کے رہنما خلیل الرحمٰن کی موجودگی میں طالبان کی حمایت کا اعلان، انھوں نے کہا طالبان امن اور تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، معیشت اور خارجہ امور ان کی کمزوری ہیں۔