رانا ثناء اللہ نے افغانستان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی

رانا ثناء اللہ نے افغانستان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے افغانستان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ویڈیو بیان جاری کردیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ آج میری پریس کانفرنس میں میرا جملہ یہ تھا کہ عمران خان نے افغانستان میں ڈرون حملے سے متعلق ریاست پاکستان پر جو الزامات عائد کئے ہیں، ایسے الزامات کسی دشمن ملک اور افغانستان نے بھی نہیں لگائے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس میں لفظ "اور" کسی وجہ سے کٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ہمارے اس کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔