آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ،بابر اعظم دوسرے نمبر پر آگئے

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ،بابر اعظم دوسرے نمبر پر آگئے
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبو شین پہلےنمبر پر برقرار ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ دوسرے نمبر پر آگئےہیں۔ رینکنگ میں تیسرا نمبر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ہے اور آسٹریلیا کے ہی ٹریوس ہیڈ تین درجےترقی کے بعد چوتھےنمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کےجو روٹ کی رینکنگ میں پانچویں جبکہ بین اسٹوکس تین درجے ترقی کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے۔ بولرز ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے ، انگلینڈ کےجیمز اینڈرسن دوسرے جبکہ مرباڈا تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔