ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الہیٰ کو دیدیا

ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الہیٰ کو دیدیا
لاہور: مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الہٰی کو دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس کے دوران ق لیگ کے تمام 10 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ دل و جان سے ہیں اور ساتھ دیتے رہیں گے۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کو ووٹ دیں گے۔ پرویز الہٰی کی قیادت میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد اور یک جان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔