اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھ دیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھ دیا
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی تبدیلی کیلئے صدر مملکت کو خط لکھ دیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما راجہ بشارت نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 101 سب آرٹیکل 3 کے تحت صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو اختیار حاصل ہے کہ وہ گورنر کو گھر بھیج دیں۔ راجہ بشارت نے کہا کہ گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف اسپیکرپنجاب اسمبلی نے صدر مملکت کو خط لکھ کر گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی ہے۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے پر تنازع پیدا ہو گیا تھا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے آج 21 دسمبر کو اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کر دیا تھا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر آئینی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اجلاس پہلے ہی جاری ہے، گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو درست نہیں سمجھتا، ایک اجلاس چل رہا ہو تو نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔