ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ایمپائر کمار دھرماسینا نے قذافی اسٹیڈیم سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آج میں ایک تاریخی قذافی سٹیڈیم میں کھڑا ہوں۔ خصوصا سری لنکا کے لیے یہ بڑا تاریخی سٹیڈیم ہے یہ ایک بڑا شاندار ہے۔ 29 سال قبل ہم نے اسی میدان پر ورلڈ کپ جیتا تھا۔
بطور سری لنکن میں بڑا فخر محسوس کر رہا ہوں کہ یہاں بطور ایمپائر واپس آیا ہوں۔ یہ بڑا خوبصورت اسٹیڈیم ہے۔ یہاں کا ماحول بڑا اچھا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کو رینوویٹ کیا گیا ہے اور یہ بڑا اچھا لگ رہا ہے۔