آخری مہم سر کرنے کے بعد معذور کوہ پیما جان سے ہار گیا

آخری مہم سر کرنے کے بعد معذور کوہ پیما جان سے ہار گیا
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی 54 سالہ کم ہانگ نے معذوری کے باوجود دنیا کی بلند ترین 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو سر کرنے کی مہم کے سلسلہ میں اپنی آخری منزل براڈ پیک کو سر کرنے کے بعد واپسی کے راستے پر جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کا سلسلہ ہے جن کو سر کرنے کیلئے دنیا بھر سے درجنوں کوہ پیما ہر سال پاکستان آتے ہیں مگر اس بار جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے کوہ پیما براڈ پیک چوٹی سر کرنے کی مہم پر روانہ ہو ئے جن کے ہاتھوں انگلیاں ہی نہیں تھیں اور یہ ان کی زندگی کی آخری مہم تھی۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ کم ہانگ نے معذوری کے باوجود 15 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا اپنا مشن پورا کیا ، انہوں نے براڈ پیک کو سر کیا اور دنیا کے پہلے معذور کوہ پیما بن گئے جنہوں نے براڈ پیک کو سر کیا اور اس کے علاوہ کئی 14 دیگر چوٹیوں کو سر کیا۔ وہ براڈ پیک کو سر کرنے اسلام آباد پہنچے ٗ ان کا مشن تھا کہ وہ دنیا بھر میں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کریں گے وہ براستہ سڑک اسلام آباد سے سکردو پہنچے اور انہوں نے 8047 میٹر بلند براڈ پیک چوٹی کو سر کرنے کیلئے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا ، کم ہانگ 2012 میں کے ٹو اور 2017 میں نانگا پربت سر کر چکے ہیں۔