پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نےدنیاکی نویں بلندترین چوٹی نانگاپربت سرکرلی

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نےدنیاکی نویں بلندترین چوٹی نانگاپربت سرکرلی
نائلہ کیانی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔ پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرلی، نائلہ کیانی8ہزار میٹر سے زائد بلند 7 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ نائلہ کیانی آج صبح دس بج کر 18 منٹ پر نانگا پربت کے ٹاپ پر پہنچیں۔ نائلہ کیانی آٹھ ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ اس سے پہلے بھی نائلہ کیانی جی ون، جی ٹو ، کے ٹو، ماؤنٹ ایوریسٹ، اناپورنا اور لوٹسے بھی سر کرچکی ہیں۔ دوسری جانب نائلہ کے سمٹ کے کچھ دیر بعد ایک اور پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ نے بھی آج نانگا پربت سر کیا ہے۔ان کے علاوہ رضوان داد ، عید محمد ، وقار علی ، احمد بیگ ،لیاقت کریم، واجد علی نگری اور سعید کریم بھی آج نانگا پربت ٹاپ پر پہنچے۔ واضح رہے کہ 21فیصد اموات کی شرح کے ساتھ نانگا پربت دنیا کے خطرناک ترین پہاڑوں میں سے ایک ہے، اسے قاتل پہاڑ کے نام سے بھی جاناجاتا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔