کراچی: قربانی کیلئے لایا گیا بھینسا بپھر گیا

کراچی: قربانی کیلئے لایا گیا بھینسا بپھر گیا
کراچی ( پبلک نیوز) وفاقی دارالحکومت میں قربانی کے لیے لایا گیا بھینسا بپھر گیا۔ بھاری بھرکم اور انتہائی خطرناک بھینسا کئی رسیاں ٹور کر فرار ہوا تو مالک اور قصائی بھینسے کو پکڑنے میں ناکام رہے۔ بھینسے نے پکڑنے والے کئی افراد کو زخمی کردیا، بگڑے بھینسے کو دیکھنے کے لیے ہجوم جمع ہو گیا، بھینسے نے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، کئی گھنٹوں کی ناکام کوششوں کے بعد بھینسے پر فائرنگ کردی گئی۔ کئی گولیاں لگنے سے بھینسا زخمی ہو کر گر گیا، زخمی بھینسے کو قصائیوں نے قابو کرنے کے بعد قربان کردیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔