عمران خان کو اب کوئی بچانے نہیں آئے گا، گیم از اوور

عمران خان کو اب کوئی بچانے نہیں آئے گا، گیم از اوور
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب کوئی بچانے نہیں آئے گا۔ ان کے حساب کتاب کا وقت شروع ہونے والا ہے۔ دی گیم از اوور۔ اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں مریم نواز شریف نے کہا کہ 10 بندے پورے نہیں ہو رہے، 10 لاکھ عوام اکھٹے کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ آپ بس اپنے بندے پورے کریں۔ آپ کو آئینے میں اپنا چہرہ نظر نہیں آ رہا تو میں دکھا دیتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل نیوٹرل لفظ کا بڑا چرچا ہے۔ اس لفظ نے ایک شخص کی ہوا نکال دی ہے۔ لفظ نیوٹرل سے آپ کی جماعت کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ یہ حال تو کسی ٹانگہ پارٹی کا بھی نہیں ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر کوئی آئین کی پاسداری کی بات کر رہا ہے تو یہ اچھی بات ہے. نیوٹرل ہونا کیا ہے؟ نیوٹرل ہونا آئین کی پاسداری ہے۔ اس ایک لفظ نیوٹرل سے آپ کی 22 سالہ جدوجہد اور پارٹی دھڑام سے زمین پر آ کر گری ہے۔ نواز شریف نے باہر بیٹھ کر آپ کو گھر میں گھس کر مارا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سازش نہیں بلکہ مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں کوئی زیادہ وقت نہیں گزرا۔ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت اور آپ کی جماعت اقلیت میں تھی۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ کی کارکردگی میں مہنگائی اور لاقانونیت ہے۔ اراکین کو اپنا سیاسی مستقبل دیکھنا ہوتا ہے۔ لوگ آپ کی وجہ سے اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے۔ آپ کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ ملک کو کیسے چلایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کبھی ان کو کہتے ہیں کہ بک گئے اور کبھی لوٹے کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ ساتھ ہی کہتے ہیں کہ آجائو معاف کر دوں گا۔ بس اب آپ کے حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔