گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈز کاخفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن،6 ملزمان گرفتار

گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈز کاخفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن،6 ملزمان گرفتار
کیپشن: گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈز کاخفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن،6 ملزمان گرفتار

پبلک نیوز: پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پرگوادر کے علاقے سربندر میں سرچ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 عددبوریوں میں چھپائے گئے 36عدد گلاک پستول برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان کی نشاندہی پرقریبی گھروں کی تلاشی کے دوران موٹر سائیکل،2 گاڑیاں،ایک ڈبل بیرل شاٹ گن بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ اسلحہ، گاڑیاں اور ملزمان کو حراست میں لےکرقانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے جیوانی کے علاقے کھلے سمندر میں بھی اینٹی ٹرالنگ آپریشن کیا، کوسٹ گارڈ فشنگ ٹرالر کو دو گھنٹے تعاقب کرنے کے بعد قبضے میں لے کر جیوانی جٹی پر منتقل کردیا۔

Watch Live Public News