گورنر کےپی  ، اسپیکر آمنے سامنے: کل اسمبلی اجلاس نہیں ہوگا، اسمبلی سیکرٹریٹ کا اعلان

گورنر کےپی  ، اسپیکر آمنے سامنے: کل اسمبلی اجلاس نہیں ہوگا، اسمبلی سیکرٹریٹ کا اعلان

(ویب ڈیسک ) اسمبلی سیکریٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ  کل اسمبلی اجلاس نہیں ہوگا، محکمہ قانون کے جواب کا انتظار ہےجس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔

خیبر پختون خوا اسمبلی اجلاس  کی طلبی پر   گورنر اور اسپیکر آمنے سامنے آگئے، گورنر نے مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے لئے کل اجلاس طلب کیا تھا، گورنر کی اجلاس طلبی پر سیکریٹری اسمبلی نے محکمہ قانون سے رائے طلب کی۔

اسمبلی سیکریٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ  کل اسمبلی اجلاس نہیں ہوگا، محکمہ قانون کے جواب کا انتظار ہےجس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔

ادھر   وزیر قانون کے پی آفتاب عالم  نے گورنر کی جانب سے صوبائی  اسمبلی کا اجلاس بلانے کو غیر آئینی قرار دے دیا ، آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہاکہ  گورنر  کا  صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانا غیر آئینی اور شرمناک ہے، آئین واضح طور پر صدر اور گورنرز کے اختیار کا تعین کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   آئین میں واضح ہے کہ گورنر صوبے کے وزیراعلٰی اور کابینہ کی ایڈوائس پر عمل کرنے کا پابند ہوگا،  گورنر کا اجلاس بلانے کا اعلامیہ غیر آئینی ہے،  16 اپوزیشن ارکان کے کہنے پر اجلاس طلب نہیں کیا جاسکتا، ایسے اقدامات جمہوری اصولوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔