’’طاقتور کو قانون کے نیچے لائے بغیر ترقی نہیں کر سکتے‘‘

’’طاقتور کو قانون کے نیچے لائے بغیر ترقی نہیں کر سکتے‘‘

کراچی(پبلک نیوز) کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کی افتتاحی تقریب، وزیراعظم عمران خان نےنیوکلیئرپاورپلانٹ یونٹ2 کاافتتاح کردیا.

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نےکہا خوشی ہےایسےملک سےدوستی ہےجس سےبہت کچھ سیکھ سکتےہیں،چین نے ثابت کیاکہ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوتی ترقی نہیں ہوسکتی، جب تک طاقتورقانون کےنیچےنہیں آئےگا،ترقی نہیں کرسکتے، جب اوپرکےکرپٹ لوگوں کوپکڑتے ہیں توکرپشن ختم ہوتی ہے. ہم اس لیےکرپشن پرقابونہیں پاسکےکیونکہ ہم صرف چھوٹےلوگوں کوپکڑتےہیں.

انہوں نے کہا چین نےکئی لوگوں کوکرپشن پرسخت سزائیں دی ہیں،چین کے صدر نے کرپشن کیخلاف جہاد کیا، طاقتور کو قانون کے تابع کرنے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، گلوبل وارمنگ میں ایسے منصوبے کسی نعمت سے کم نہیں، پاکستان اورچین کے تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے،کےٹو چین کے تعاون سے 1100 میگاواٹ کلین انرجی پیدا کرے گا،نیوکلیئر پاور پلانٹ سے ہمارے ملک کو بہت فائدہ ہوگا، زرعی شعبےمیں چین سےمددلےرہےہیں،سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہے،پاورپلانٹ سے نوجوانوں کوتکنیکی تربیت دینے میں مددملے گی.

وزیراعظم نے کہا لوگوں کوغربت سےنکالناہماری حکومت کی ترجیح ہے، ہم کرپشن کےخلاف بھی جہادلڑرہےہیں، ملک کیلئےکلین انرجی بہت ضروری ہے، پاکستان کوسب سےزیادہ موسمیاتی تبدیلیوں کاسامناہے،

کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-2 (K-2) 1100 واضح رہے کہ میگاواٹ' صاف، سستی اور قابلِ اعتماد بجلی کی پیداوار کا انقلابی منصوبہ ہے۔ پلانٹ کے افتتاح سے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیرِ انتظام نیوکلیئر پاور پلانٹس کی کل تعداد 6 ہو جائے گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔