میری والدہ کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے ، ایمان مزاری

میری والدہ کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے ، ایمان مزاری
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی کا کہنا ہے کہ میری والدہ کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے ، یہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو میں ان کے پیچھے آؤں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیریں مزاری کی گرفتاری پران کی بیٹی ایمان مزاری نے درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرد پولیس اہلکار میری والدہ کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ مجھے صرف یہ بتایا گیا کہ گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن ونگ لاہور کے اہلکار ہیں۔ ایمان مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے، یہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو میں ان کے پیچھے آؤں گی، میری والدہ کو جبراً لاپتا کیا گیا ہے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کی سینئر ترین رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم ان کو گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔پی ٹی آئی کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے اٹھایا گیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔