ورلڈکپ کھیلنےکےلیےبھارت جانےکافیصلہ حکومت کرےگی،نجم سیٹھی

ورلڈکپ کھیلنےکےلیےبھارت جانےکافیصلہ حکومت کرےگی،نجم سیٹھی
لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے انڈیا جانے کا فیصلہ شاہد آفریدی, جے شاہ اور میرا نہیں ہے، یہ فیصلہ اس جانب بھارتی حکومت اور ادھر پاکستان حکومت کا ہوگا۔ چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کی بنیاد پر ہی ان فیصلوں کا انحصار ہوتا ہے، اگر حکومت نے کہا کہ اپ جائیں ورلڈ کپ کھیلنے تو ہم ضرور جائیں گے ۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اے سی سی کے سربراہ جے شاہ کی درخواست پر میری چند روز قبل نائب صدر پنکج کھمجی سے ملاقات ہوئی ، ہائی برڈ ماڈل پر مثبت رد عمل سامنے آیا اور انہوں نے جے شاہ کو بریف کرنے کا بتایا، مجھے کہا گیا کہ 15 مئی کو بتائیں گے لیکن ابھی تک جے شاہ کی جانب سے جواب نہیں آیا ۔ چیئرمین پی سی بی نے کا کہ سری لنکا کی جانب سے اے سی سی پر دباؤ ہے کہ نیوٹرل وینیو کے لئے سری لنکا کا انتخاب کیا جائے، سری لنکا کو اعتراض ہے کہ ستمبر میں یو اے ای میں گرمی بہت شدید ہوتی ہے ایک روزہ میچز کھیلنا مشکل ہے، اسی موسم میں یو اے ای میں ایشیا کپ سمیت آئی پی ایل کے میچز ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میزبان پاکستان ہے گیٹ منی میزبان کا حق ہے سری لنکا میں گیٹ منی کم ملے گی ، اگر سری لنکا کا فیصلہ متفقہ ہوتا ہے اور ہمیں معاوضہ دے دیتے ہیں تو اس پر بھی بات ہو سکتی ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مکی ارتھر پاکستان کرکٹ سے واقف ہیں کاونٹی کرکٹ کی مصروفیات کا اثر پاکستان ٹیم پر نہیں پڑے گا، پاکستان کی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیں گے جس کے سربراہ سربراہ ہارون رشید ہی رہیں گے، کمیٹی کے اراکین میں مکی آرتھر گرانٹ بریڈ برن اور حسن چیمہ ہوں گے ، حسن چیمہ ڈیٹا کے ماہر ہیں سلیکشن کمیٹی ڈیٹا پر بھی انحصار کرے گی ۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیا کپ ضرور ہو گا اگر نہیں ہوتا تو پھر پھر اس کی جگہ تین ملکی ٹورنامنٹ کا پلان تیار ہے، تین ملکی ٹورنامنٹ ایشیا کپ کی مقرر کر دہ تاریخوں پر ہی ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے اجلاس میں ریونیو شئیرنگ کے فارمولے پر بات کی جائے گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔