ایران کےعبوری صدر نے 28 جون کو صدارتی انتخاب کا اعلان کردیا

ایران کےعبوری صدر نے 28 جون کو صدارتی انتخاب کا اعلان کردیا
کیپشن: ایران کےعبوری صدر نے 28 جون کو صدارتی انتخاب کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: ایران کے عبوری صدر محمد مخبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہاں نے ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو کرائے جانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق صدارتی امیدواروں کی رجسٹریشن 30 مئی سے 3 جون تک ہوگی جبکہ صدارتی انتخابات کی مہم 12 سے27 جون تک چلائی جائے گی۔

ایران میں صدارتی انتخابات صدرابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ناگہانی موت کے سبب کیے جا رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے اس ہیلی کاپٹر حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے، یہ کمیٹی بریگیڈئر علی عبداللہی کی سربراہی میں قائم کی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کمیٹی کے اراکین نے جائے حادثہ پر پہنچ کر صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کی تحقیقات شروع کردی ہے، واقعے کی تحقیقات مکمل ہوتے ہی انہیں عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

Watch Live Public News