ویب ڈیسک: پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ 21 سے 31 مئی تک کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 اور جمعہ کو ساڑھے 7 سے 11 بجے تک ہوں گے جبکہ کالجز کی سیکنڈ شفٹ شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگی۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے 21 سے27 مئی کے دوران ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو ہیلپ لائن، مساجد میں اعلانات اور میڈیا کے ذریعے آگاہی کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے اسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹر بنانے،ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس کے علاوہ اسکول ٹائمنگز میں کمی کے ساتھ 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو چھٹیاں دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔