پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،21ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،21ستمبر 2021
پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی ہوئی جب وہ چار فیصد کے قریب پہنچ گئی، کورونا سے مزید 81 مریض انتقال کر گئے۔ شائقین کرکٹ کے لئے ایک اوربری خبر،نیوزی لینڈکےبعدانگلینڈ کی ٹیموں نے بھی پاکستان آنے سےانکارکردیا،اکتوبرمیں انگلینڈ کی قومی اور ویمن ٹیم نے دورہ کرناتھا، راولپنڈی میں ٹی 20 میچ 13اور14اکتوبرکوشیڈول تھے، انگلش کرکٹ ٹیم آخری بار 2005 میں پاکستان آئی تھی پاکستان میں کرکٹ متاثر ہونے پرمعذرت خواہ ہیں،اس خطے میں سفر کے حوالےسے خدشات ہیں ،انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے دورے سے کھلاڑی دباؤ کا شکار ہوں گے،کھلاڑی پہلے ہی کورونا کے باعث دباؤ کا شکار ہیں،مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے،دورہ پاکستان سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری نہیں ہو سکے گی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کےفیصلےپرمایوسی ہوئی،انگلینڈاس وقت سیریزسےدستبردارہواجب ہمیں زیادہ ضرورت تھی، چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کا کہنا ہے کہ ہم اس صورتحال سے بھی نکل جائیں گے،یہ پاکستانی ٹیم کے لئے ویک اپ کال ہے کہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بنے،نیوزی لینڈ سے دورہ منسوخی کا ہرجانہ لیں گے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پانچ روزہ دورے پر نیویارک پہنچ گئے،پاکستانی سفیر اسد مجید خان اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیراکرام نے استقبال کیا،وزیرخارجہ کا " پاکستان ہاؤس" کا دورہ،مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے،شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی شیڈول