صدر عارف علوی سے سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر کی ملاقات

صدر عارف علوی سے سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان صدر عارف علوی سے سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کی ملاقات۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تاریخ ، ثقافت ، روایات ، عقیدے اور اقدار کا رشتہ ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نامزد سفیر سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔ نامزد سفیر دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کیلئے کوششیں کریں۔ نامزد سفیر دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی وفودکے تبادلے کے لئے کوششیں کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔