”پٹرولیم ڈویژن کی کمپنیوں کا 178 ارب روپے کا سالانہ منافع ہے “

”پٹرولیم ڈویژن کی کمپنیوں کا 178 ارب روپے کا سالانہ منافع ہے “

اسلام آباد (پبلک نیوز) سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو پٹرولیم ڈویژن کے آپریشن و افعال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم ڈویژن کی کمپنیوں کا 178 ارب روپے کا سالانہ منافع ہے۔

سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو پٹرولیم ڈویژن کے آپریشن و افعال پر بریفنگ دی۔ آئل و گیس سکیٹر اور ای اینڈ پی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ پٹرولیم ڈویژن کے ماتحت اداروں اور پٹرولیم کمپنیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈویژن کی کمپنیاں 864 ارب روپے سالانہ ملکی خزانے میں ٹیکس جمع کرواتی ہیں۔ پٹرولیم ڈویژن کی کمپنیاں ملک بھر میں 3.2 ارب روپے سی ایس آر کے تحت منصوبوں پر خرچ کرتی ہیں۔ پچھلے دو سالوں میں سوئی نارتھ کمپنی یو ایف جی کو 13٪ سے 8٪ پر لے کر آئی۔

سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈویژن نے تیل و گیس بلاکس کے دو بڈنگ راؤنڈز کئے، جس میں کل 33 بلاکس نیلام کیے گئے۔ سیکرٹری پٹرولیم نے نئی ایل این جی درآمد معاہدہ، کمپنیوں کے نئے بورڈز کی تشکیل اور انکی مالی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔