پی ٹی آئی پر پابندی ٹل گئی، وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی

پی ٹی آئی پر پابندی ٹل گئی، وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی
کیپشن: پی ٹی آئی پر پابندی کی منظوری، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی ٹل گئی۔ وفاقی کابینہ کا کل طلب کیا جانے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کا دن تبدیل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب یہ اجلاس منگل کی بجائے بدھ کو طلب کیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی، عارف علوی، قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی بھی منظوری لی جائے گی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پریس کانفرنس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا تھا کہ تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے معاملے پر کافی دیر سے غور جاری تھا، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ اگلے کابینہ اجلاس میں آ سکتا ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ فیصلہ حکومتی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے گا، ان تینوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔

Watch Live Public News