وزن کم کرنے کے 5 حیرت انگیز ٹوٹکے، آزمائش شرط ہے

وزن کم کرنے کے 5 حیرت انگیز ٹوٹکے، آزمائش شرط ہے
لاہور: (ویب ڈیسک) ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو بڑھتے ہوئے وزن اور پیٹ کے پھولنے سے پریشان ہیں، ایسی صورتحال میں چند چیزوں کے استعمال سے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ پیٹ کی چربی ختم کرنے کا طریقہ جب بھی وزن کم کرنے کی بات آتی ہے تو سب سے پہلے ذہن میں بار بار یہ چیز آتی ہے کہ آخر شروعات کہاں سے کی جائے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کا معمول آپ کے کچن سے شروع ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو صحت مند اور متوازن غذا کے ساتھ ورزش کرنی چاہیے۔ یہ دونوں طریقے وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی گھر اور دفتر میں لگاتار کام کرکے اپنا وزن بڑھا رہے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو اپنی خوراک میں کچھ صحت بخش مصالحے اور جڑی بوٹیاں شامل کرنا شروع کریں۔ ذیل میں ہم آپ کو ان کے بارے میں معلومات دے رہے ہیں، جو کچن میں آسانی سے دستیاب ہیں۔ ان میں کئی ایسی خصوصیات ہیں جو نظام انہضام کو صحت مند رکھنے کے ساتھ وزن کو بھی کنٹرول کرتی ہیں۔ یہ چیزیں ناصرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتی ہیں بلکہ آپ کو کئی پرانی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔ باقاعدگی سے ورزش کے ساتھ ساتھ ان کا استعمال وزن میں تیزی سے کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ 1: میتھی میتھی کے بیج آپ کو وزن کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ اس کو پیس کر پیسٹ بنائیں اور اس میں ایک چمچ شہد ملا کر کھائیں۔ اسے خالی پیٹ استعمال کرنے سے آپ کے پیٹ کی چربی اور وزن کم کرنا آسان ہو جائے گا۔ حمل کے دوران میتھی کے بیجوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ 2: ادرک ادرک میں اینٹی آکسیڈنٹس، کئی قسم کے وٹامنز، مینگنیز وغیرہ پائے جاتے ہیں، جو ہمیں موسمی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ ادرک کا باقاعدگی سے استعمال کرنے سے میٹابولزم بہتر ہوتا ہے جس سے وزن کم ہوتا ہے۔ 3: دارچینی دارچینی میں بعض غذائی اجزا ہوتے ہیں جو وزن کم کرنے کے عمل کو تیز کرکے میٹابولزم کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتی ہے۔ دارچینی کو چائے، قہوے یا کسی بھی سبزی کے ساتھ ملا کر محدود مقدار میں استعمال کریں۔ 4: لونگ لونگ آپ کے بڑھتے ہوئے وزن کو بھی کم کر سکتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ عنصر جسم کو کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ یہ میٹابولزم کو بہتر بنا کر ہاضمہ کو مضبوط بناتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ لونگ ہائی کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتی ہے۔ 5 سونف سونف بھوک کو کم کرنے میں موثر ہے اور اس طرح آپ زیادہ کھانے کے مسئلے سے بچ سکتے ہیں۔ آپ سونف کی چائے یا اسے سبزی میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ صبح سویرے سب سے پہلے سونف کا پانی پی سکتے ہیں۔ سونف اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ ساتھ وٹامن اے، سی اور ڈی سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ صحت مند وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔