120 دن سے زیادہ کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں رہے گا، وزیرداخلہ

120 دن سے زیادہ کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں رہے گا، وزیرداخلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا اس سے آگاہ کیا جائے گا، سابق وزیرداخلہ کی طرف روز پریس کانفرنس نہیں کرسکتا،نیب مخالفین کیلئے جھوٹے مقدمات میں استعمال ہورہی تھی،نیب کے نوٹس پر ای سی ایل میں نام ڈالا جاتا تھا، شہبازشریف نے ای سی ایل کے معاملے پر توجہ دی. ' ان کا کہنا تھا کہ ای سی ایل کے نئے رولز کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے،ای سی ایل میں 4 ہزار 863 لوگوں کے نام ہیں،نئے رولز کے تحت 3ہزار لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکل جائیں گے،120دن میں اگر کوئی ثبوت پیش نہیں کیے جاتے تو نام ای سی ایل سے نکل جائے گا. رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلیک لسٹ اور اسٹاپ لسٹ میں 30 ہزار سے زائد لوگ ہیں، ان لسٹوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، دہشت گردی کیسز میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل سے نہیں نکلیں گے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر سکیورٹی امور پر کوئی کمی نہیں رکھی جائے گی، تمام قانون میرٹ پر بنائے جا رہے ہیں کسی کے فائدے کیلئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو لکھا گیا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کو فول پروف سکیورٹی دینے کے احکامات دیے، رینجرز، ایف سی اور فول پروف گاڑی فراہم کی گئی ہے، عمران خان سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر ہے، عمران خان کو قانون کے مطابق کسی بھی حق سے محروم نہیں کریں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔