جنگ عظیم دوم کے دوران غرق ہونیوالے جاپانی بحری جہاز کا ملبہ مل گیا

جنگ عظیم دوم کے دوران غرق ہونیوالے جاپانی بحری جہاز کا ملبہ مل گیا
آسٹریلوی وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے کہا ہے کہ جنگ عظیم دوم کے دوران غرق ہونے والے جاپانی بحری جہاز کا ملبہ ساؤتھ چائنا سمندر سے مل گیا ہے۔ ’ایس ایس مونٹی ویڈیو مارو‘ نامی بحری جہاز میں 864 آسٹریلوی فوجی سوار تھے، ان فوجیوں کو جنگ کے دوران جاپان نے قیدی بنا یا تھا۔جولائی 1942 میں جہاز نے فلپائن کے ساحل سے سفر شروع کیا تھا جو لاپتہ ہوگیا تھا، اب اس کا ملبہ جزیرہ لوزون کے قریب سے برآمد کرلیا گیا ہے۔ ’ایس ایس مونٹی ویڈیو مارو‘ بحری جہاز کو ایک امریکی آبدوز نے نشانہ بنایا تھا، آبدوز کو ریڈار پر پتہ چلا کہ یہ جاپانی بحریہ کا جہاز ہے لیکن یہ پتہ نہ چل سکا کہ اس پر اسٹریلیا کی فوج کے قیدی بنائے گئے اہلکار سوار ہیں۔ آسٹریلوی حکومت نے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ دفاع کی مالی معاونت سے ایک تنظیم نے جہاز کا ملبہ 13 ہزار 123 فٹ نیچے سے برآمد کیا۔ اس جہاز میں ایک ہزار سے زائد جنگی قیدی اور مختلف ممالک کے شہری سوار تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔