پارلیمانی پارٹی اجلاس: 177 اراکین عمران خان کے فیصلوں کی توثیق کریں گے

پارلیمانی پارٹی اجلاس: 177 اراکین عمران خان کے فیصلوں کی توثیق کریں گے
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 177 اراکین اسمبلی وزیراعلی پنجاب اور چئیرمین عمران خان کےفیصلوں کی توثیق کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام بلا لیا گیا۔ ‏ پی ٹی آئی کے 177 اراکین اسمبلی وزیراعلی اور چئیرمین عمران خان کےفیصلوں کی توثیق کریں گے۔ گزشتہ روزمسلم لیگ ق کےتمام 10 ایم پی اے بھی ان فیصلوں کی توثیق کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگلے جمعے یا ہفتے کو مسلم لیگ ن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائےگی،آئینی طریقہ کار کے تحت سپیکر آفس کو تحریک عدم اعتماد ملنے کے 7 دن بعد نوٹس ایشو کیا جاتا ہے اور اس کے اگلے 3 سے 7 دن کے دوران اسمبلی میں ووٹنگ کرائی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ ‏اپوزیشن پارٹیز کو عدم اعتماد کے لیے 186 ووٹ چاہییں جبکہ ان کے پاس صرف 177 ووٹ ہیں جبکہ ‏ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے پاس پنجاب اسمبلی میں کل ملا کر 187 اراکین ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔