آسٹریلیا کا دورہ پاکستان، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان
سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لئے اپنے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شائقین کرکٹ کو دونوں ملکوں کے درمیان اس سیزیز کا بے صبری سے انتظار ہے واضح رہے کہ 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیمیں 29، 31 مارچ اور 2 اپریل کو ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ پانچ اپریل کو دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا نے پاکستان میں 3 ون ڈے اور ایک ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ https://twitter.com/CricketAus/status/1495927544503275529?s=20&t=80QvCafudW8df5m_tKdeAg یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیسٹ سکواڈ کی پاکستان آمد 27 فروری کو شیڈول ہے۔ وائٹ بال سکواڈ کے ارکان ٹور کے درمیان میں جوائن کریں گے۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق ایرون فنچ سکواڈ کی قیادت کریںگے جبکہ ایڈم زمپا، مارکس سٹوئنس، سٹیو سمتھ، کین رچرڈسن، بین میکڈرمٹ، مچل مارش، مارنوس لابوشین، جوش انگلس، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، نیتھن ایلس، الیکس کیری، جیسن بحرنڈارف، آشٹن اگر اور شین ایبٹ، کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم جوش ہیزل، ووڈ، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، گلین میکسویل اور ڈیوڈ وارنر وائٹ بال سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ آسٹریلوی قومی سلیکشن ٹیم پینل کے چیئرمین جارج بیلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے دورہ پاکستان کے لئے ورسٹائل اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ ہم آئندہ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کو تشکیل دینے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔