عارضہ قلب میں مبتلا کرکٹر عابد علی اب کس حال میں ہیں؟

عارضہ قلب میں مبتلا کرکٹر عابد علی اب کس حال میں ہیں؟
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے کہا ہے کہ وہ فٹنس بحالی میں ایک اور قدم آگے بڑھے ہیں کیونکہ انہوں نے پورے جوش کے ساتھ دوڑنا شروع کر دیا ہے۔ عابد علی فی الحال ایکیوٹ کورونری سنڈروم سے صحتیاب ہو رہے ہیں، جس کی انہیں گذشتہ سال تشخیص ہوئی تھی۔ عابد علی نے اعلان کیا کہ وہ جلد دوبارہ بیٹنگ پریکٹس شروع کریں گے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کی دعاؤں اور ان کی جلد صحیابی کے لئے نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔ https://twitter.com/AbidAli_Real/status/1495641829051613184?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1495641829051613184%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailyausaf.com%2Fsports%2Fnews-202202-135447.html خیال رہے کہ قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہونے والے قائدِاعظم ٹرافی کے میچ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم کے خلاف بہترین بیٹنگ کررہے تھے اور 61 رنز بنا چکے تھے۔ اچانک ان کے سینے، بائیں بازو اور کندھے میں درد ہوا۔ انہیں فوری طور پر دل کی بیماریوں کے اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال میں عابد علی کے تمام ضروری ٹیسٹ کیے گئے اور ان میں ایکیوٹ کرونری سنڈروم نامی بیماری کی تشخیص ہوئی۔ پبلک ڈیجیٹیل کو ڈاکٹرز نے بتایا کہ ایکیوٹ کرونری سنڈروم دل کی ایک خطرناک بیماری ہے۔ اس میں دل کی طرف خون کا بہاؤ یا Flow اچانک بہت زیادہ کم ہو جاتا ہے۔ اصل میں ایکیوٹ کرونری سنڈروم میں بہت ساری کنڈیشنز ہو سکتی ہیں۔ اس کی ایک کنڈیشن ہارٹ اٹیک یا دل کا دورہ بھی ہے۔ https://twitter.com/grassrootscric/status/1473365168285495300?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1473365168285495300%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F56580%2F اس صورتحال میں خلیے مر جانے کی وجہ سے دل کے ٹشوز ڈیمج یا تباہ ہو جاتے ہیں۔ اگر اس بیماری میں خلیے نہ بھی مریں، دل کے ٹشوز کو نقصان نہ بھی پہنچے تب بھی دل کی طرف خون نہ پہنچنے سے اس کی ورکنگ متاثر ہو جاتی ہے اور یہ ہارٹ اٹیک کی بڑی نشانی ہوسکتی ہے۔ چونکہ عابد علی کو یہ بیماری ہوئی ہے اس لیے ممکن ہے انہیں دل کا دورہ پڑا ہو مگر پی سی بی نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ عام طور پر ایکیوٹ کرونری سنڈروم کا مرض دل کے پٹھوں کو آکسیجن اور Nutrients پہنچانے والی ایک یا زیادہ شریانیں بند ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ شریانیں بند ہونے سے بلڈ کلاٹس بن جاتے ہیں جس کی وجہ سے دل کے پٹھوں تک خون نہیں پہنچ پاتا۔ اگر دل کی ایک شریان بند ہو تو انجیو پلاسٹی ہوتی ہے یعنی اسٹنٹس ڈالے جاتے ہیں۔ اور اگر 3 شریانیں بند ہوں تو پھر بائی پاس آپریشن کیا جاتا ہے۔ ایکیوٹ کرونری سنڈروم کی علامات کے بارے میں ڈاکٹرز نے پبلک ڈیجیٹل کو بتایا کہ اس بیماری سے عموماً سینے میں درد ہوتا ہے، بے چینی ہوتی ہے۔ درد سینے سے گردن، بازوؤں، پیٹ کے اوپر کے حصے، کمر، جبڑوں یا گردن تک جاتا ہے۔ اس میں بدہضمی اور متلی ہو سکتی ہے، اُلٹی آسکتی ہے۔ سانس پھول سکتا ہے، اچانک پسینے آسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ چکر آنا، غیر معمولی تھکن ، بے چینی اور بے ہوشی بھی ایکیوٹ کرونری سنڈروم کی علامات ہیں۔