ڈی جی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ عمان 

ڈی جی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ عمان 
کیپشن: DG Pakistan Maritime Security Agency visit to Oman

ویب ڈیسک: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے وفد نے ڈی جی ریئر ایڈمرل امتیاز علی کی قیادت میں مسقط، عمان میں رائل اومان پولیس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

بریگیڈیئر (انجینئر) علی سیف خلفان المقابلی کمانڈر نے پاکستان کے تمام میری ٹائم زونز میں موثر قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے پی ایم ایس اے کی کوششوں کو سراہا۔ 

دونوں تنظیموں کے کمانڈرز نے باہمی دلچسپی کے شعبوں یعنی میری ٹائم سیفٹی اور سیکیورٹی میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں تنظیموں کے درمیان ایم او یو کے مجموعی دائرہ کار کے تحت منظم سمندری جرائم کے خلاف اور سمندری ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ایم ایس اے کے وفد نے آپریشنل تیاری کا مشاہدہ کرنے کے لیے آر او پی سی جی فلیٹ یونٹس/ جہازوں کا دورہ کیا۔ میجر جنرل عبداللہ بن علی الحارتھی ڈپٹی آئی جی پولیس اینڈ کسٹمز برائے آپریشنز اور میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر (ایم ایس سی)، عمان سے ملاقات کی تاکہ باہمی تعاون اور معلومات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیاجا سکے۔ 

دورے کے موقع پر ڈی جی پی ایم ایس اے نے عمان میں پاکستان کے سفیر ایچ ای مسٹر عمران علی سے ملاقات کی۔ سفیر نے محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے اور دوسرے دوست ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو بڑھانے میں پی ایم ایس اے کی کوششوں کو سراہا۔

Watch Live Public News