انٹرا پارٹی الیکشن ، علی ظفر چیئرمین پی ٹی آئی نامزد، عمر ایوب سیکرٹری جنرل ہونگے

انٹرا پارٹی الیکشن ، علی ظفر چیئرمین پی ٹی آئی نامزد، عمر ایوب سیکرٹری جنرل ہونگے

(ویب ڈیسک )   بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے علی ظفر کو چیئرمین نامزد کر دیا، عمر ایوب بدستور سیکریٹری جنرل ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان  نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا  کہ  ہمیں آج بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ، عدالت  میں تیزی کے ساتھ ہونے والے فیصلوں کو ساری دنیا نے دیکھا ہے ، بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہونا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی اور آگے بڑھے گی ، جن کے پاس حق حکمرانی نہیں ہے وہ غاصب کے طور پر کرسیوں پر بیٹھیں گے۔ یہ لوگ اگر بازار جائیں یا کسی  بھی جگہ جائیں لوگ ان کو چور اعظم کہیں گے۔

گوہر علی خان نے  کہا کہ  3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے اور سید علی ظفر ہمارے  چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے،  ہم نے اپنے امیدواروں سے کہا تھا کہ دو عہدوں پر الیکشن نہ لڑیں۔

Watch Live Public News