14 سالہ سعودی بچے کا بڑا کارنامہ، سب کو حیران کر دیا

14 سالہ سعودی بچے کا بڑا کارنامہ، سب کو حیران کر دیا
کیپشن: Yazid Al Shahrani
سورس: web desk

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر سعودی بچے نے اونٹ کے مملکت کا نقشہ تیار کر کے کمال کر دیا جس کو صدی کا بہترین فن پارہ کہا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر 14 سالہ سعودی بچے یزید الشھرانی نے اونٹ کے بالوں سے مملکت کا نقشہ تیار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے جس کو مہنگا ترین اور صدی کا سب سے بہترین فن پارہ کہا جا رہا ہے۔  جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اپنی اس لاجواب تخلیق کو ننھے فنکار یزید الشھرانی نے ’’صدی کی پینٹنگ‘‘ کا نام بھی دیا ہے۔

یزید الشھرانی کے والد علی الشھرانی کا کہنا ہے کہ یہ فن پارہ بنانے کا آئیڈیا ان کے بیٹے کا تھا جس کے لیے انہوں نے مدد فراہم کی۔ اس فن پارے کو تیار کرنے میں اونٹ کے بال اور خالص اون کا استعمال کیا گیا ہے جس کی تیاری میں 10 ماہ کا وقت لگا۔ یہ فن پارہ دنیا کا مہنگا ترین فن پارہ کہا جا سکتا ہے کیونکہ یہ سعودی عرب کی تہذیبی اور ثقافتی تاریخ کی عکاسی کرنے والی دستاویز کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔

علی الشھرانی نے کہا کہ ان کا بیٹا یزید مڈل سکول کا طالب علم ہے، مملکت کے نقشے کے حوالے سے فن پارہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ یہ ایک مشکل کام تھا لیکن مملکت سے محبت اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہونے کے باعث مکمل ہو سکا۔