پنجاب کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوگیا، ناموں کیساتھ لسٹ جاری

 پنجاب کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوگیا، ناموں کیساتھ لسٹ جاری
کیپشن: Special seats of Punjab
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پنجاب کی مخصوص نشستوں کی لسٹ جاری کر دی گئی ،36 مسلم لیگ ن، 3پیپلز پارٹی، 2 مسلم لیگ اور ایک استحکام پاکستان پارٹی کو ملی،66 میں سے42 مخصوص نشستیں الاٹ کر دی گئی، باقی کا تاحال فیصلہ نا ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی مخصوص نشستوں کی لسٹ  میں مسلم لیگ ن سے  زکیہ خان ،عشرت ،اشرف ،مریم اورنگزیب ،عظمی بخاری ،حنا پرویز بٹ ،سلمی سعدیہ ،راحیلہ نعیم ،بشری انجم ،ثانیہ عاشق کے دیگر کے نام شامل ہیؔں۔

  پیپلز پارٹی سے شازیہ عابد ،نیلم جابر ،نیلم جابر ،نرگس فیاض، اور استحکام پاکستان سے سارہ احمد کا نام لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ، پیپلز پارٹی کو خواتین کی مخصوص 20 نشستیں ملیں  ، ایم کیو ایم کو خواتین کی 6 جبکہ جی ڈی اے کو ایک نشست ملی ۔
پیپلز پارٹی اقلیت کی 6 جبکہ ایم کیو ایم کو 2 نشستیں ملیں،پیپلزپارٹی کی سیما خرم، تنزیلا قمبرانی، ریحانہ لغاری ، بیبی یاسمین شاہ، نذہت پٹھان ، سیدہ ماروی فصیح ، سعدیہ جاوید، فرزانہ حنیف کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی سےڈاکٹر سنجیلا لغاری حنا دستگیر ، رخسانہ  پروین ، ہیر سوہو،  ندا کھوڑو ، صائمہ آغا،روما صباحت مٹو، عروبہ ربانی ، خیرالنساء مغل ملیحہ منظور،  شازیہ عمر، شاہینہ شر کے نام شامل ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے صوفیہ سعید ایڈووکیٹ، سکندر خاتون ، کرن مسعود، فرح سہیل، قراة العین، بلقیس مختار اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس کی فوزیہ کوثر کو مخصوس نشست ملی ہے  ۔

سندھ اسمبلی میں اقلیت کی 1 خواتین کی2 نشستوں پر فیصلہ نہیں ہوا، سمیت سنی اتحاد کونسل میں شامل آزاد امیدواروں کو سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر فیصلہ نہیں ہوا۔

سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کوخواتین کی مخصوص نشستیں 20اوراقلیتوں کی 6نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 26 فروری کو بلائے جانے کا امکان ہے، خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پیر 26 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس متوقع ہے۔

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف لیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نو منتخب اراکین سے حلف لیں گے۔