تحریک انصاف کا انٹراپارٹی الیکشن کروانے کافیصلہ

تحریک انصاف کا انٹراپارٹی الیکشن کروانے کافیصلہ
کیپشن: تحریک انصاف کا انٹراپارٹی الیکشن کروانے کافیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کا الیکشن سے قبل انٹراپارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ، انٹراپارٹی انتخابات کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں ہوگا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن کروانے کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے،اس حوالے سے پارٹی رہنماوں کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔تحریک انصاف کی اعلی قیادت الیکشن سے قبل انٹراپارٹی الیکشن کروانے کی خواہش مند ہے تاکہ الیکشن میں وہ بھرپور طریقے سے حصہ لے سکیں۔

واضح رہے گذشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے” بلے کا انتخابی نشان “واپس لے لیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے انٹراپارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا۔

اکرام اللہ خان کی جانب سے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کروانے میں ناکام رہی۔ اب پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 22 دسمبر کو فیصلے کرنے کا حکم دیا تھا۔