شوکت عزیز کیس ،جنرل فیض حمید نےجواب جمع کرادیا ،خواجہ حارث وکیل مقرر

 شوکت عزیز کیس ،جنرل فیض حمید نےجواب جمع کرادیا ،خواجہ حارث وکیل مقرر
کیپشن: دھرنا کیس،جنرل فیض حمید نےجواب جمع کرادیا ،خواجہ حارث وکیل مقرر

ویب ڈیسک: شوکت عزیز صدیقی کیس میں جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے خواجہ حارث کی بطور وکیل خدمات حاصل کر لیں۔شوکت عزیز برطرفی کیس میں جنرل فیض حمید ریٹائر نے جواب جمع کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق  سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے عدلیہ پر اثر انداز ہونے کےالزام کو مسترد کردیا۔شوکت عزیز نے اپنی تقریر اور جوڈیشل کونسل کے سامنے ملاقات کا ذکر نہیں کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شوکت عزیز صدیق سے کبھی رابطہ نہیں کیا  نہ ان سے ملا،کبھی یہ نہیں کہا  کہ ہماری 2 سال کی محنت ضائع ہوجائے گی۔شوکت عزیز کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ شوکت عزیز کے الزامات بعد میں آنیوالے خیالات کے مترادف ہیں ۔

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا جواب سپریم کورٹ میں جمع

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کانسی نے بھی جواب جمع کرادیا۔انور کانسی نے بھی شوکت عزیز کے الزامات کو مسترد کردیا ۔

برگیڈیئر (ر) عرفان رامے کا جواب بھی سپریم کورٹ میں جمع

اسی طرح بریگیڈیر عرفان رامے ریٹائر کا بیان بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا ۔عرفان رامے نے بھی شوکت عزیز کے الزامات اور ملاقات کی تردید کی ہے۔