پاک ایران کشیدگی ختم، وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، سفیروں کی تعیناتی پراتفاق

پاک ایران کشیدگی ختم، وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، سفیروں کی تعیناتی پراتفاق
کیپشن: پاک ایران کشیدگی ختم، وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، سفیروں کی تعیناتی پراتفاق

ویب ڈیسک: پاک ایران جاری حالیہ کشیدگی کا اختتام ہوگیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعلیٰ نے ٹیلیفونک رابطے میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے سفیر 26 جنوری سے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔