ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم کی فائنل میں رسائی

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم کی فائنل میں رسائی
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کھیلنے کیلئے امریکہ میں موجود ارشد ندیم نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی کارکردگی اور بہترین کھیل کی بدولت فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ ورلڈ اتھلیٹکس کے اس عالمی ایونٹ میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 76 اعشاریہ 15 میٹر، دوسری تھرو 74 اعشاریہ 38 میٹر اور تیسری تھرو 81 میٹر تک پھینکی تھی۔ انہوں نے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 9ویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے فائنل میں پہنچنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ 24 جولائی کو بھی اپنی بہترین پرفارمنس دکھانے کی کوشش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں کہنی کی انجری کا شکار ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے ملک وقوم کی خاطر اس ورلڈ ایونٹ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ https://twitter.com/HShahbazAli/status/1550343732813352960?s=20&t=sYboDhngg3tZ1LrtCI8whw واضح رہے کہ کھیلوں کے عالمی مقابلے اولمپکس میں ارشد ندیم نے 5ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ ارشد ندیم نے پنجاب سٹیڈیم میں چھ ہفتوں تک ڈاکٹر اسد عباس اور کوچ سلمان بٹ کے زیر نگرانی انتہائی سخت مشقت اور ٹریننگ کی تھی۔ دوسری جانب انڈیا کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا 88 اعشاریہ 39 میٹر تک تھرو پھینک کر فائنل میں جا چکے ہیں۔ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔