پیمرا ترمیمی بل پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی، مریم اورنگزیب

پیمرا ترمیمی بل پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیمرا ترمیمی بل پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے ، بل صرف حکومت کا نہیں ہے بلکہ میڈیا اور عوام کا بھی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ گذشتہ حکومت میں صحافیوں پر ظلم ہوا تھا ، میڈیا پر پابندی رہی، پیمرا کو میڈیا کے خلاف استعمال کیا گیا، صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں، گزشتہ دور میں وزیرِ اطلاعات صحافیوں کو دھمکیاں دیتے تھے، میں نے وزیرِ اطلاعات کا منصب سنبھالتے ہی صحافتی تنظیموں سے مشاورت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار س انفارمیشن سے متعلق قانون سازی ہوئی ہے، پہلی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی میٹنگ 22 اپریل 2022 کو کی گئی، فیک نیوز میں مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی تعریف متعارف کرائی ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کئی ممالک کے قوانین کو دیکھ کر بل بنایا ہے۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جو بل پر تنقید کر رہے ہیں یقین سے کہتی ہوں انہوں نے بل نہیں پڑھا، بل میں میڈیا ورکرز کی تنخواہ سمیت تمام حقوق کا تحفظ کیا گیا، صحافی کی تعریف میں تمام میڈیا ورکر کو شامل کیا گیا ہے، 2 ماہ میں اگر تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گی تو اس ادارے کو حکومت بزنس نہیں دے گی۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پچھلے 4 سال صحافیوں کو گولیاں ماری گئیں، ناک کی ہڈیاں ٹوٹیں اور اغواء کیا گیا، صحافی اپنی کسی بھی قسم کی شکایات کونسل آف کمپلینٹ میں درج کرا سکتے ہیں، ورکنگ جرنلسٹ کو عدالتوں میں چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔