مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی کا سیاست اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان

مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی کا سیاست اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان

(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے  اہم رہنما عباس آفریدی نے   سیاست اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے۔ نوازشریف سیاست چھوڑچکے،میری سیاست نوازشریف تک تھی، ن لیگ اور سیاست چھوڑ رہا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ  کسی پارٹی میں نہیں جارہا، سیاست میں بھی حصہ نہیں لوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ  نوازشریف لیڈر ہیں لیکن وہ سیاست سے آؤٹ ہوچکے، ان کے ساتھ دوستی ہے اوروہ رہے گی۔

عباس آفریدی نے کہا کہ   پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے، جوجھوٹ بولے گا، منافق یا چاپلوس ہوگا وہ پاکستان میں سیاست کرسکتا ہے۔

Watch Live Public News