مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کر دیں، ذرائع

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کر دیں، ذرائع
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق لندن میں میاں نواز شریف سے پارٹی کی سینئر قیادت کی ملاقاتیں جاری ہیں۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف کل لندن روانہ ہونگے، وزیر اعظم کے ہمراہ سینئرلیگی رہنماء ایاز صادق بھی لندن روانہ ہوں گے اور میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریوں اور مختلف قانونی پہلوؤں پر گفتگو ہوگی، ملکی سیاسی صورتحال، انتخابات کی تیاریوں اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی دو روز قبل مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی،وطن واپسی کے حوالے سے تمام قانونی آپشنز سے آگاہ کیا۔ مسلم لیگ ن صدر کے پی کے امیر مقام، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر اہم پارٹی رہنما بھی رواں ہفتے میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پاکستان استحکام پارٹی جہانگیر ترین اور وزیر اعظم کے مشیر عون چوہدری بھی لندن میں موجود ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔